تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 12:33

آزادکشمیرانتخابات میں پی پی کی برتری،سیاسی جوڑ توڑ عروج پر

جنگ نیوز -
مظفرآباد…کشمیر الیکشن میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی پی 19 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے جبکہ ن لیگ 8 ،مسلم کانفرنس 3 اور2آزادامیدوارکی کامیابی کے بعد سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ گیاہے۔آزادکشمیر انتخابات میں غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد سایسی جوڑ توڑ اوررابطوں میں تیزی آگئی ہے غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک پی پی پی 19 نشستیں لیکر واضح برتری حاصل کئے ہوئے ہے جبکہ نواز لیگ آٹھ نشتیں لیکر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ مسلم کانفرنس 3 ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار دونشستوں پر کامیاب ہوپائے ہیں ۔نتائج سامنے آنے کے بعد پارٹی قیادت میں رابطے اور بات چیت کا سلسلہ بھی بڑ ھ گیاہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.