تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 12:44

سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش پرفوری پابندی لگادی گئی

جنگ نیوز -
کراچی...سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش پرفوری پابندی لگادی گئی ہے ۔سندھ میں کنٹریکٹ پر تقرری کے بعد ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے داخلہ وسیم احمد نے صوبے میں اسلحہ کی نمائش کر نے پرانسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ سے سیکریٹری داخلہ کی حیثیت سے وسیم احمد نے پہلا حکمنامہ جاری کیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کہ صوبے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعض عناصر اسلحہ کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں اسلحہ لے کرچلنے پر پابندی عائد ہے، اجازت نامہ ہونے کی صورت میں اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہے۔محکمہ داخلہ کی طرف سے انتباہ کیا گیا ہے کہ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر ملوث افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قانون 1997 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے کنٹریکٹ پر ملازمت پر رکھنے کے فیصلے کے خلاف وسیم احمد کو ایک سال کے لئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کا عہدہ پر تعینات کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.