27 جون 2011
وقت اشاعت: 12:38
سجاد علی شاہ نظر ثانی کیس :سماعت 29جون تک ملتوی
اے آر وائی - اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ سجاد علی شاہ نظر ثانی کیس کی سماعت 29جون تک ملتوی کردی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں لارجر بنچ نے کی۔
سماعت کے دوران سجاد علی شاہ کے وکیل اکرم شاہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو پنشن کے ساتھ چیف جسٹس کی مراعات ادا نہیں کی گئی جوان کے موکل کا بنیادی حق ہے۔ چیف جسٹس نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ سجاد علی شاہ کو نہ ادا کی جانے مراعات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29جون تک ملتوی کردی۔