27 جون 2011
وقت اشاعت: 12:55
بجلی کا شارٹ فال5ہزار6سو میگاواٹ سے بڑھ گیا
جنگ نیوز -
لاہور...حبکو جامشورو پانچ سو کے وی ڈبل سرکٹ لائن میں خرابی کے باعث مزید بارہ سو میگا واٹ بجلی کم ہو گئی ہے۔ اس وقت بجلی کی مجموعی کمی پانچ ہزار چھ سو پنتالیس میگا واٹ ہے۔پیپکو ترجمان کے مطابق حبکو جامشورو پانچ سو کے وی ڈبل سرکٹ لائن فنی خرابی کیباعث ٹرپ کر گئی۔ جس کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ شام تک یہ لائن بحال کر دی جائیگی جس سے بارہ سو میگا واٹ بجلی دوبارہ سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے شہروں میں مسلسل دو دو گھنٹے جبکہ دیہات میں چھ چھ گھنٹے کے لئے بجلی بند رہنے لگی ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار چھ سو 69 میگا واٹ جبکہ طلب اٹھارہ ہزار ایک سو چودہ میگا واٹ ہے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 740 میگا واٹ فراہم کی جا رہی ہے۔