27 جون 2011
وقت اشاعت: 12:55
امریکا ،خیبر پختونخوا میں ایف ایم چینلز کی استعداد بڑھانے کیلئے تعاون کریگا
جنگ نیوز -
پشاور...امریکی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کو ایف ایم چینلز کی فنی استعداد بڑھانے میں معاونت فراہم کرے گی۔وزیر اعلیٰ ہاوس میں سیکریٹری اطلاعات عظمت حنیف اورکزئی اور قائم مقام امریکی قونصل جنرل constane c arvis نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔جس کے تحت امریکی حکومت صوبہ میں ایف ایم چینلز کی فنی استعداد بڑھانے میں معاونت فراہم کرے گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریڈیو کی اہمیت سے آگاہ ہے اور صوبہ میں 24 ایف ایم ریڈیو چینلز قائم کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے ریڈیو چینلز کو مقامی لوگوں کی مدد سے چلایا جائے گا تاکہ مقامی مسائل اجاگر ہوسکیں۔امیر حید ر ہوتی نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنا ٹی وی چینل شروع کرنے پر غور کر رہی ہے