27 جون 2011
وقت اشاعت: 13:6
آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کی ریفرل سسٹم کو لازمی قرار دینے کی سفارش
جنگ نیوز -
کراچی...آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی نے ریفرل سسٹم کو ہرمیچ کے لیے لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے،اس کی منظوری ایگزیکٹوبورڈ دے گا۔غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں جاری آئی سی سی کے اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی نے ریفرل سسٹم میں تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے۔مجوزہ ترمیم کے تحت ہر میچ میں ریفرل سسٹم لازمی ہوگا۔جبکہ ہاٹ اسپاٹ کا استعمال جاری رہے گاالبتہ ہاک آئی سسٹم کو ختم کردیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق بھارت اورانگلینڈ کے درمیان آئندہ ماہ شروع ہونے والی سیریز سے مجوزہ ترامیم کا اطلاق ہوگا،ان ترامیم کی منظوری آئی سی سی ایگزیکٹوبورڈ منگل اوربدھ کو ہونے والی میٹنگ میں دے گا۔