تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 13:52

ایف بی آرا کارسید کلچر کو فروغ دینے کیلئے گفٹ اسکیم متعارف کرانے کا ارادہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...عوام کو دکانداروں ، ریسٹورانٹ اور ڈاکٹروں سے رسید لینے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ایف بی آر آئندہ سال سے گفٹ اسکیم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایف بی آر کے ریوینیو ڈویژ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اسرار روف نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ایف بی آر نے رسید کلچر کو فروغ دینے کے لیے نیا نظام لانے کا فیصلہ کردیا اور اس سلسلے میں گفٹ اسکیم متعارف کرائی جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر آئندہ سال سے گفٹ اسکیم متعارف کرے گااورعوام دکانداروں ، ڈاکٹروں ، اور ریسٹورانٹس سے رسیدیں حاصل کرکے معیشت کو دستاویز کرنے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اسرار روف نے مزید کہا کہ عوام اور خاص طور پر گھریلو خواتین جو سودا سلف خریدتی ہیں پکی رسید ضرور حاصل کریں اور ایف بی آر رسیدوں کی قرعہ اندازی کے بعد جیتنے والے حضرات کو نقد انعام دے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ ترکی میں بھی یہ گفٹ اسکیم متعارف کرائی جاچکی ہے جبکہ ملکی معیشت کے دستاویز ہونے سے آمدن او اخراجات کا تقریبا 800 ارب روپے کا فرق ختم ہونا شروع ہوجائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.