تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2

متحدہ پہلے بھی 6بار حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرچکی ہے، خورشید شاہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اگر اپوزیشن میں آنا چاہتی ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں لیکن وہ اس سے پہلے بھی 6 مرتبہ ایسا کر چکی ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں انتخابات امن و امان کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑے ،ایم کیو ایم کے بائیکاٹ پر فاروق ستار سے کہا تھا کہ اس چنگاری سے آگ بھڑکے گی ، اب ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات کیسے طے کر نے ہیں اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر انتخابات کے دوران لاہور میں صبح سات بجے ہی پولنگ باکس بھرے ہو ئے تھے۔حج آپریشن پر بات کر تے ہو ئے خورشید شاہ نے کہا کہ 68 ہزار حجاج کی رہائش کے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 15 جولائی تک تمام رہائش گاہیں حاصل کر لی جائیں گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.