تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:0

مانسہرہ: انتخابات ملتوی کرنے کو عدالت میں چیلنج کرونگا

اے آر وائی - مانسہرہ: حلقہ ایل اے 41 وادی 6 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر اطلاعات عبد الماجد خان نے کہا ہے کہ جن پانچ سو ووٹوں کے اخراج کو جواز بنا کر حلقہ ایل اے 41 میں انتخابات ملتوی کئے گئے وہ خود چیف الیکشن کمشنر نے باقاعدہ سماعت کے بعد منسوخ کئے تھے۔



مانسہرہ مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالماجد خان نے کہا کہ ایل اے 41 میں انتخابات کو ملتوی کرکے صوبہ خیبر پختون خواہ کے چودہ ہزار کشمیری مہاجرین کو حق رائے دہی سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات کا ملتوی کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف سازش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.