27 جون 2011
وقت اشاعت: 16:10
بلاول بھٹو ستمبر سے عملی سیاست میں حصہ لیں گے،شفقت سومرو
اے آر وائی - لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ستمبر میں پاکستان آکر عملی سیاست میں حصہ لیں گے، ان کی آمد پر پیپلز پارٹی کی طرف سے بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
یہ بات لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران صدر زرداری کے مشیر ڈاکٹر شفقت سومرو نے بتائی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاڑکانہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے چار نئے تھانے قائم کئے جائیں گے جبکہ رتو دیرو تحصیل میں دو نئے تھانے قائم کئے جائیں گے ۔وزیرقانون سندھ ایازسومرو نے کہا کہ لاڑکانہ میں قیام امن کیلئے ایماندار پولیس افسران تعینات کئے گئے ہیں۔