27 جون 2011
وقت اشاعت: 15:59
پاکستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،چوہدری شفیق
اے آر وائی - اسلام آباد: پارلیمینٹیرین کمیشن برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ پاکستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ حکومت اس مسئلے پر توجہ نہیں دے رہی۔
کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوہدری محمد شفیق نے اسلام آباد میں غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کیساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس مسئلے پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں تشدد کے واقعات کم ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں۔