27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2
شجاعت کا الطاف حسین کو فون، مسائل کے حل کیلئے 12گھنٹے کی مہلت
جنگ نیوز -
لندن...متحدہ قومی موومنٹ کے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد حکومت کے نئے حلیف چودھری شجاعت نے الطاف حسین کو لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو فون کیا۔ الطاف حسین نے چودھری شجاعت کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ حکومت کے غیر جمہوری عمل کی وجہ سے کیا۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں ہوں اور ایم کیو ایم اپوزیشن میں بیٹھے اس موقع پر الطاف حسین نے جواباًچودھری شجاعت کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دے دی اور ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔ ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت نے معاملات حل کرنے کیلئے الطاف حسین سے 12گھنٹے کی مہلت مانگ لی۔