27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2
پیپلز پارٹی کی گورنر سندھ سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست
جنگ نیوز -
کراچی...ترجما ن ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر کو برطانیہ میں ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کے فیصلے سے آگاہ کردیاگیاتاہم گورنر سندھ کا استعفیٰ ایوان صدر کو موصول نہیں ہوا۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدرنے استعفے کی خبروں کے بعد گورنر سندھ کو فیصلے پرنظر ثانی کاکہا۔ان کے مطابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی استحکام کیلئے مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی اور امید ہے وسیع تر قومی اور عوامی مفاد گورنر سندھ اپنا فیصلہ واپس لے لیں گے۔