تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2

بابراعوان کالے کرتوت چھوڑ دیں تو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں،رانا ثناء

جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ان کی بابراعوان سے ذاتی دشمنی نہیں وہ کالے کرتوت چھوڑ دیں تو گلے لگانیکیلئے تیار ہیں،انہوں نے یہ بات پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی،ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی نے منظم دھاندلی کرائی،الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے ،جن حلقوں میں فائرنگ ہوئی وہاں الیکشن ملتوی نہیں کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ سلیم شہزادکیس کو دفن کیا گیا تو صحافت ہی نہیں جمہوریت بھی دفن ہوجائیگی،رانا ثناء کا کہنا تھا کہ بابر اعوان سستی شہرت چاہتے ہیں، اسی لیے ان کے کرتوت سامنے آتے رہتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.