27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2
سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹورٹ لاء بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
جنگ نیوز -
ڈھاکا...سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ لاء کو بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسٹورٹ لادورہ زمبابوے سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔ بی سی بی کے ترجمان کے مطابق، اسٹورٹ لا کو دو سال کیلئے بنگلا دیش ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ لاء نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے تجربہ سے بنگلا دیشی ٹیم کو دیگر ٹیموں کے ہم پلہ بنانے کی کوشش کریں گے۔