27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2
اسپیشل اولمپکس : ویمنز باسکٹ بال میں پاکستان نے اسرائیل کوہرادیا
جنگ نیوز -
ایتھنز...ایتھنز میں جاری تیرہویں اسپیشل اولمپکس میں بلاول اسلم نے سائیکلنگ میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ، ویمنز باسکٹ بال میں پاکستان نے اسرائیل کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ ایتھنز میں جاری اسپیشل اولمپکس میں شریک پاکستانی دستہ کی میڈیا منیجر صائمہ محسن کے مطابق ایک کلو میٹر ٹائم ٹرائل سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستان کے17 سالہ بلاول اسلم نے گولڈ میڈل جیت لیا ،انہوں نے مقررہ فاصلہ دو منٹ چودہ اعشاریہ ایک دو سیکنڈز میں طے کیا، جبکہ پاکستان کے محمد نذیر احمد چوتھی پوزیشن پر رہے۔ خواتین باسکٹ بال ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے اسرائیل کو تیرہ کے مقابلے میں چودہ پوائنٹس سے ہرادیا ،مینز باسکٹ بال میں انڈونیشیا نے پاکستان کو سترہ۔ دس سے شکست دی۔