27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2
ایبٹ آباد کمیشن کاپہلا باضابطہ اجلاس 5جولائی کو بلالیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد...ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کیخلاف امریکی آپریشن سے متعلق تحقیقات کیلئے قائم اعلیٰ سطح کے کمیشن کاپہلاباضابطہ اجلاس 5جولائی کو اسلام آباد میں طلب کرلیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایبٹ آبادکمیشن کی رابطہ سیکرٹری اور وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویڑن نرگس سیٹھی کی کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال سے ملاقات میں کیاگیا۔اعلیٰ سطح کے سرکاری ذرائع نے جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی کو بتایاہے کہ اس موقع پرجسٹس جاوید اقبال نے انہیں کمیشن کے اجلاس اور کارروائی سے متعلق اہم ہدایات دیں۔ ملاقات کے بعد کمیشن کی رابطہ سیکرٹری نے کمیشن کے ارکان کو شیڈول اوردیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔4رکنی اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن اپنے4نکاتی مینڈیٹ کے تحت 2مئی کے امریکی آپریشن کی وجوہات اور حالات و واقعات کی حقیقت کا پتہ لگائے گا۔ذرائع کا کہناہے کہ کمیشن اپنی کارروائی مکمل کرنے کے ٹائم فریم سے متعلق فیصلہ خود کریگا۔