تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13

افغانستان سے شرپسندوں نے 5بڑے حملے کئے،ترجمان پاک فوج

جنگ نیوز -
راولپنڈی...پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہرعباس کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ افغانستان سے پاکستانی علاقے میں داخل ہو کر شرپسندوں نے 5بڑے حملے کیے،جن میں 55سیکورٹی اہلکار جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ گذشتہ ماہ افغانستان سے تقریبا ڈھائی سو سے تین سو شر پسندوں نے سرحد عبور کرکے دیر ،مہمنداور باجوڑ میں پاکستانی سیکورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کیے ،ان حملوں میں 55سیکورٹی اہلکار اور قبائلی جاں بحق اور80زخمی ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کے خلاف جوابی کارروائی میں حادثاتی طور پر اگرکچھ راکٹ افغانستان کے علاقے میں جا گرے ہوں تویہ خارج از امکان نہیں ہے،لیکن افغانستان سے آنیوالے دہشتگردوں کے باعث پاکستان خود مشکلات کا شکار ہے،اس سے پہلے افغانستان نے پاکستانی علاقے سے کی جانے والی شیلنگ اور اس سے افغان علاقے میں چار بچوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیاتھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.