27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
دھاتی پائپ میں پھنسے چار ماہ کے بلی کے بچے کوبحفاظت نکال لیا
جنگ نیوز -
کیلیفورنیا...بلی کے ننھے منے بچے کو شرارتیں کرنے کی عادت اس وقت کافی مہنگی پڑگئی جب اپنی ماں سے چھپتا چھپاتا یہ بچہ ایک دھاتی پائپ میں جاپھنسا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے قصبے ریڈنگ میں ایک شخص دھاتی پائپ میں پھنسے بلی کے بچے کو فائر فائٹرز عملے کے پاس لایا تھا ۔3انچ چوڑے پائپ میں پھنسے اس بلی کے بچے کی آواز سن کر متوجہ ہونے والے اس شخص نے پائپ سمیت یہ بلی کا بچہ ریسکیو عملے کے حوالے کردیا جس نے بعد ازاں پائپ کاٹ کر اس بلی کے بچے کو آزاد کیا اور اس کا نام Piperرکھ دیا۔