27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
کترینہ کیف سالگرہ نہیں منائیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی...بالی ووڈ باربی کے نام سے مشہور کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر پارٹی دینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔کیٹ کے قریبی ذرائع کے کے مطابق وہ تین سال بعد اس بار اپنی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تاہم کترینہ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بار بھی اپنی سالگرہ نہیں منائیں گی کیونکہ سولہ جولائی کو ان کی سالگرہ سے ایک روز قبل ہی ان کی فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ ریلیز ہونے جا رہی ہے لہذا وہ اپنی برتھ ڈے پر اس کی تشہیر میں مصروف ہوں گی۔ واضح رہے کہ تین سال قبل کترینہ کیف کی سالگرہ کے موقع پر سلمان خان اور شاہ رخ خان کے بیچ ہونے والی لڑائی کے بعد سے کترینہ نے اپنی سالگرہ سیلیبریٹ نہیں کی ہے۔