27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:36
امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا اب کامک بک کا کردار بنیں گی
جنگ نیوز -
نیو یارک... 52سالہ امریکی گلوکارہ،اداکارہ اور بزنس وومین میڈوناکو بھی کامک کردار کی شکل میں بہت جلد پیش کردیا جائیگا۔بلیو واٹر نامی اشاعتی ادارے کے تحت اشاعت کے مرحلے میں داخل ہونے والی اس32صفحات کی کامک کتاب کوFemale Force: Madonnaکا نام دیا گیا ہے۔C.W. Cookeکی تحریر کردہ اور مائیکل جانسن کے تیار کردہ میڈونا کی زندگی کا احاطہ کرتے خاکوں پر مشتمل یہ کامک کتاب رواں سال اگست میں ریلیز کردی جائیگی۔