27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:19
حکومت سے علیحدگی ، چوہدری شجاعت کا الطاف حسین سے رابطہ
اے آر وائی - اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو لندن ٹیلیفون کیا اور ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کے فیصلے اور اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے پر تبادلہ خیال کیا۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے حکومت کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے بارہ گھنٹے کی مہلت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ ہم حکومت میں بیٹھیں اور آپ اپوزیشن میں یہ اچھا نہیں لگتا۔
الطاف حسین نے پچیس منٹ سے زائد ہونیوالی بات چیت میں چوہدری شجاعت حسین کو حکومت کی جانب سے اتحادیوں کے ساتھ غیر جمہوری طرز عمل کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم مسلسل ایسی طرز عمل کی وجہ سے علیحدہ ہوئی ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے ساتھ تعلقات دیرینہ ہیں اور ان سب سے بالاتر ہیں اور ہمیشہ قائم رہیں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔