تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:36

وینزویلا :سرجری کے بعدکے صدر گو شاویز کی حالت تشویشناک

جنگ نیوز -
کاراکاس...امریکاکی دوسرے ممالک کے معاملات میں دخل اندازی پر تنقید کا نشانہ بنانے والے وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز کی حالت حال ہی میں ہونے والی ایک سرجری کے بعد تشویشناک بتائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق 56سالہ ہیوگو شاویزحال ہی میں ایک سرجری سے گزرے ہیں جس کے بعد سے وہ منظرِ عام پر نہیں آئے ہیں اور ہوانا کے اسپتال میں داخل ہیں۔دوسری جانب شاویز حکومت کے وزراء اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ شاویز کی حالت تیزی سے سنبھل رہی ہے لہٰذا مخالفین ان کی موت کا خواب دیکھناچھوڑ دیں۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کونسے دعوے میں کتنی سچائی ہے اور امریکا کے گلے میں ہڈی کی طرح پھنسے رہنے والے شاویز دوبارہ منظرِ عام پر کب تک آتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.