تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:36

برازیلین فٹبالر روبرٹو کارلوس روس میں نسلی امتیاز کا شکار

جنگ نیوز -
ماسکو... 2018میں فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی حاصل کرنے والا ملک روس تاحال اپنے گراؤنڈز سے کھلاڑیوں کیساتھ برتا جانے والا نسلی امتیازختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا جس کا تازہ ترین شکار بنے ہیں برازیلین اسٹار فٹ بالر روبرٹو کارلوس۔روس کے ایک مقامی کلب کی طرف سے لیگ میچ کھیلنے والے روبرٹو کارلوس کو حال ہی میں ایک میچ کے دوران نسلی امتیاز کا نشانہ بنایا گیا جب دورانِ میچ ایک تماشائی نے انکی جانب کیلا اچھال دیا۔غم و غصے کی کیفیت کا شکار روبرٹو نے پہلے تو کیلا اُٹھاکر گراؤنڈ کی باؤنڈری کی طرف پھینک دیا لیکن بعد ازاں اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی کیفیت سے باہر نہ نکلتے ہوئے وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ایک جانب لیگ کی ٹیم کے دوسرے ساتھیوں نے کارلوس کا دل بہلانے کی کوشش کی تو دوسری جانب روسی فٹ بال یونین نے اس واقعے کی تحقیقات کروانے کا عندیہ دیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.