تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 18:21

جنوبی وزیرستان میں دوسرا ڈرون حملہ،مزید 14افراد ہلاک

جنگ نیوز -
وانا...امریکا نے جنوبی وزیرستان میں آج ایک اور ڈرون حملہ کیا ہے ، جس میں 14افراد ہلاک ہوگئے ہیں اس طرح آج کی تاریخ میں ڈرون حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد 20ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مندوئی میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھر پر دو میزائل داغے جس سے 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس سے قبل بھی جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب شوال کے علاقہ سراخاورا میں جاسوس طیارے سے ایک گاڑی کودو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔جس سے 6افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.