27 جون 2011
وقت اشاعت: 18:21
مستعفی گورنر سندھ عشرت العباد لندن روانہ ہورہے ہیں،ذرائع
جنگ نیوز -
کراچی...ڈاکٹر عشرت العباد خان گورنر سندھ کی حیثیت سے مستعفی ہونے کے بعد آج رات لندن روانہ ہو رہے ہیں،ذرائع کے مطابق وہ لندن میں متحدہ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب ایوان صدر اسلام آباد کے تر جمان کی جانب سے جا ری ایک بیان کے مطابق عشرت العباد خان کا استعفیٰ ایوان صدر کو موصول نہیں ہو ا ہے تاہم میڈیا پر خبروں کے بعد صدر زرداری نے ڈاکٹر عشرت العباد خان سے فیصلے پرنظر ثانی کے لئے کہا ہے۔