تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 18:21

کراچی: چاکیواڑہ میں ہوٹل پر دستی بم سے حملہ، پانچ افرادزخمی

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے علاقے لیاری میں ایک بار پھر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے ، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ نمبر دو میں نامعلوم مسلح ملزمان نے چائے کے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے وہاں موجود پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورزخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لیاری کے مختلف علاقوں اور جوا خانوں میں دستی بموں سے حملے کیے گئے تھے، جن میں متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو چکے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.