27 جون 2011
وقت اشاعت: 19:39
الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
جنگ نیوز -
اسلام آباد...نئی کمپیوٹرائزڈ ووٹرز لسٹوں کی تیاری کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے،فہرستوں کی تیاری کے لئے گھر گھر رجسٹریشن کا عمل 18 جولائی سے شروع کیا جائے گا جو 16 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔نئی ووٹرزلسٹوں کی تیاری کے لئے معاہدے پر دستخط اسلام آباد میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان اور چیئرمین نادرا علی ارشد حکیم نے کئے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ووٹرز لسٹوں سے بوگس ووٹوں کا اخراج وقت کی اہم ضرورت ہے ،جس کے لئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کی بنیاد پر غلطیوں سے پاک فہرستوں کی تیاری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،انہوں نے 18 سال سے زائد عمر کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹرز لسٹوں میں اپنے نام کے اندراج کے لئے نادراکا شناختی کارڈ حاصل کریں۔