تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 19:16

وزارتوں کی صوبوں کو منتقلی، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس

آج نیوز - وزارتوں کی صوبوں کو منتقلی کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کے نام خط میں شکوہ کیا تھا صوبوں کو محکموں کی منتقلی کے کام میں سستی برتی جا رہی ہے۔شہباز شریف کو بھیجے گئے جوابی خط میں وزیراعظم گیلانی نے کہا اٹھارہویں ترمیم پر عمل درآمد آخری مرحلے میں ہے۔ وزارتوں اور اختیارات کی منتقلی کا تیسرا مرحلہ تیس جون سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کو مناسب فورم پر اٹھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں وزارتوں کی صوبوں کو منتقلی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.