تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 19:8

سابق وزیرآزادکشمیرچوہدری رخسارکی سول نافرمانی تحریک کی دھمکی

اے آر وائی - میر پور: سابق وزیرآزادکشمیر چوہدری رخسار نے کہا ہے کہ اگر میر پور کے حلقہ ایل اے چار میں الیکشن کمیشن نے دو روز میں دوبارہ پولنگ کرانے کے احکامات جاری نہ کیے تو سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی۔



میر پور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ ایل اے چار کھڑی شریف میں تین ہزار جعلی ووٹ پول کیے گئے جبکہ ڈیڑھ سو ایسے افراد کے ووٹ بھی پول کئے گئے جو برطانیہ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میر پور میں دھاندلی سے جیتی ہے اور بیرسٹر سلطان محمود اس میں ملوث ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.