تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 19:50

مستعفی گورنرعشرت العباد خاندان سمیت لندن روانہ

جنگ نیوز -
کراچی… مستعفی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خاندان سمیت کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ایک روز قیام کے بعد لندن روانہ ہونگے۔ کراچی ایئر پورٹ پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لے رہے، وہ الطاف حسین کی مہربانی سے ہی گورنر بنے تھے اور انہی کی مرضی سے مستعفی ہوئے ہیں۔ اپنی واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرا نہوں نے کہا کہ ابھی تو وہ جارہے ہیں واپسی کا کچھ بتانہیں سکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کرینگے اور موجودہ صورتحال پر مشاورت بھی کرینگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.