تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 19:50

سلیم شہزاد کمیشن کا پی ٹی اے کو موبائل فون ریکارڈ محفوظ رکھنے کا حکم

جنگ نیوز -
لاہور… صحافی سلیم شہزاد قتل کیس کی انکوائری کرنیوالے جوڈیشل کمیشن نے صحافیوں اورعام شہریوں سے اپیل کی ہے وہ اس کیس سے معلومات پانچ جولائی تک سامنے لائیں۔ کمیشن نے پی ٹی اے کو سلیم شہزا د کا ٹیلی فون ریکارڈ محفوظ رکھنے کا حکم دیا ہے۔لاہور میں جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت بند کمرے میں اجلاس کے بعد کمیشن کے رکن اور سیکرٹری اطلاعات تیمور عظمت عثمان نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور موبائل فون کمپنیوں کو پابند بنایا گیا ہے کہ سلیم شہزادکا ٹیلی فون ریکارڈ محفوظ رکھاجائے اوراس میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے، ایف آئی اے سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ سلیم شہزاد کا ای میل ریکارڈ چیک کرے، وفاقی اورپنجاب حکومت سے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو کمیشن کا معاون مقرر کیا جائے، کمیشن کا اگلااجلاس6جولائی کو ہوگا۔پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت کا کہنا ہے کہ وہ انکوائری کمیشن کی کارروائی سے مطمئن ہیں اور ساتھیوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ سلیم شہزاد کے قاتل کیفرکردار تک پہنچیں گے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.