تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 20:1

الطاف حسین کو وعلیکم السلام نہیں کہیں گے،جہانگیر بدر

جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس طرح سے ایم کیو ایم کو نہیں چھوڑے گی نہ الطاف حسین کو وعلیکم السلام کہا جائے گا۔ بلاول ہاوٴس کراچی کے میڈیا سیل میں وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اور دیگر کے ساتھ نیوزکانفرنس میں جہانگیر بدر نے کہا کہ کوئی پارٹی تنہاملکی صورتحال کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ پیپلز پارٹی انشاء اللہ ایم کیو ایم کو منالے گی،موجودہ صورتحال پر مزید کوئی بات صدر آصف زرداری وطن واپس آکر ہی کریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں جہانگیر بدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیرمیں اکیلے حکومت بنا سکتی ہے لیکن اس کی پالیسی ہے کہ دوسروں کو ساتھ لے کر چلا جائے تاہم ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف خود کو متبادل حکومت سمجھتے ہیں اس لیے ان کے ساتھ چلنا تھوڑا مشکل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.