27 جون 2011
وقت اشاعت: 20:1
جنوبی وزیرستان میں دوسرا ڈرون حملہ، ہلاکتوں کی تعداد27ہوگئی
جنگ نیوز -
وانا…جنوبی وزیرستان میں آج ہونے والے دوسرے ڈرون میں ہلاکتوں کی تعداد 21تک پہنچ گئی ہے،اس طرح آج کی تاریخ میں ڈرون حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہوگئی ہے۔ جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مندوئی میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھر پر دو میزائل داغے جس سے گھر میں موجود تمام 21افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب شوال کے علاقہ سراخاورا میں جاسوس طیارے سے ایک گاڑی کودو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا،جس سے 6افراد ہلاک ہوگئے تھے۔