27 جون 2011
وقت اشاعت: 20:1
ومبلڈن ٹینس: ولیمز سسٹر،ووزیناکی اور نادیہ پیٹرواکورٹ سے باہر
جنگ نیوز -
لندن …ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین مقابلوں میں ولیمز سسٹرز، عالمی نمبر ایک کیرولین ووزیناکی اور نادیہ پیٹروا ایونٹ کو باہر سے دیکھنے والوں میں شامل ہوگئی ہیں۔لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلم میں دفاعی چمپئن سیرینا ولیمز کا مقابلہ نمبر نو سیڈ فرانس کی مارین بارٹولی سے تھا جس میں مارین نے شاندار کھیل کے ذریعے سرینا کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا، میچ کااسکور چھ تین ،سات چھ رہا، ان کی دوسری بہن وینس ولیمز کو پیرن کووا نے چھ دو اور چھ تین کے اسکور سے زیر کیا۔عالمی نمبر ایک کیرولین ووزیناکی کو سی بولکووا نے ایک چھ ، سات چھ اور سات پانچ سے مات دی، دوسری جانب مینز ایونٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو سات چھ ،چھ تین اور چھ دو سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،اس میچ کو نو بیاہتا جوڑے برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی بیگم کیٹ مڈلٹن نے بھی دیکھا ۔