27 جون 2011
وقت اشاعت: 20:13
یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل میں دو روپے فی کلو کمی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروحت ہونے والے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں دو روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 164 روپے فی کلو سے کم کر کے 162 روپے فی کلو کر دی گئی ہے،قیمتوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروحت ہونے والے یوٹیلیٹی گھی اور کوکنگ آئل برانڈ پر فوری ہوگا۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔