27 جون 2011
وقت اشاعت: 20:12
پیپلز پارٹی نے رات کی تاریکی میں دھاندلی کی ،چوہدری اشرف
اے آر وائی - میر پور: میر پور آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس کے امیدوار چوہدری محمد اشرف نے آزادکشمیر کے انتخابات کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے بدھ کے روز میر پور شہر میں کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی ہے۔
میر پور آزادکشمیر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو رات کی تاریکی میں انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 75پولنگ اسٹیشن پر انہیں برتری حاصل تھی مگر رزلٹ روک کر اس میں دھاندلی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کر کے عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا۔