27 جون 2011
وقت اشاعت: 20:3
آزادکشمیرکی وزارت عظمیٰ کافیصلہ پارٹی کرےگی،چوہدری عبدالمجید
اے آر وائی - چکسواری: پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ ریاست کی وزارت عظمیٰ کے متعلق پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قبول ہوگا۔
یہ بات انہوں نے اپنی کامیابی پر چکسواری میں اظہار تشکر کیلئے نکالی گئی ریلی اور بعد میں پریس کانفرنس میں کہی۔ چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے انتخابات آزادانہ اور منصفانہ تھے، کسی کو دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے آزادکشمیر کے انتخابات میں مداخلت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔