27 جون 2011
وقت اشاعت: 20:13
چین میں تیزرفتاری سے کپڑے دھونے کا منفرد طریقہ دریافت
جنگ نیوز -
بیجنگ …جہاں ٹیکنالوجی کی دنیا میں کپڑے دھونے کے لیے جدید طرز کی واشنگ مشینیں تیار کی جاچکی ہیں وہیں پسماندہ ممالک میں ابھی بھی ہاتھ سے ہی کپڑے دھونے کو ترجیح دی جاتی ہے۔تاہم چین کے ایک طالبعلم نے کپڑے دھونے کا بالکل انوکھا ہی راستہ ڈھونڈ نکالا ہے۔اس طالبعلم نے کپڑوں کے ایک ٹب میں دوتیز دھار والے شاور کھول دیے ہیں جس کے پریشر سے ناصرف یہ ٹب تیزی سے واشنگ مشین کی مانند گھوم رہا ہے بلکہ کپڑے بھی خود بخود کھنگلتے نظر آرہے ہیں۔اب اسے چاہے تیز دماغی کہیے یا پھر پانی کاضیاع لیکن یہ بات تو طے ہے کہ چینیوں کے دماغ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔