تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 20:13

جیو فلمز کی بول نے سینما سے روٹھے شائقین کو منالیا

جنگ نیوز -
لاہور…جیو فلمز کی پیشکش "بول" کی مقبولیت کا گراف روز بروزبلند ہوتا جا رہا ہے۔ لالی وڈ سے روٹھے فلم بین اب بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کرنے لگے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ بول معاشرے کا حقیقی آئینہ ہے ۔پردہ اسکرین پر پہلی بار محدود سوچ،خواتین پر تشدد اور دوسری برائیوں کو جاندار ڈائیلاگز اور بہترین اداکاری کے ذریعے پیش کرنے کو شائقین بہت سراہ رہے ہیں۔فلم بینوں کا کہنا ہے کہ فلم "بول" ایساآئینہ ہے جس میں سماج کے حقیقی مناظر دکھائی دیتے ہیں۔بول میں معاشرتی خرابیوں،زیادتیوں اور ظلم کیخلاف آواز بلند کرنے کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔شائقین کا کہنا ہے کہ ایسی فلمیں تواتر سے بنیں تو فلم بینوں کو بامقصد تفریح ملے گی اور سینماگھروں سے انکا تعلق پھرسے جڑ جائیگا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.