28 جون 2011
وقت اشاعت: 3:16
واشنگٹن:افغان شہری کے قتل پر بلیک واٹر اہلکار کو ڈھائی سال قید
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہل کار کو افغان شہری کے قتل کے جرم میں ڈھائی سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی نجی سکیورٹی مپنی کے اہلکار جسٹس کینن کوافغان شہری کے قتل کے جرم میں ڈھائی سال قید کی سزا سنادی گئی۔ بلیک واٹر کے اہل کاروں جسٹن کینن اور اور اس کے ساتھی کرسٹوفر ڈراٹ لیف نے مئی 2009 میں ایک افغان شہری کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا اور کرسٹوفر ڈراٹ لیف کو پہلے ہی 37 ماہ کی سزا سنائی جا چکی ہے۔