27 جون 2011
وقت اشاعت: 21:24
وزیر اعظم گیلانی سے ہیلری کلنٹن کا فون پر رابطہ
اے آر وائی - اسلام آباد : امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور ان سے دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پردونوں رہنمائوں کے درمیان خطے میں قیام امن اوردونوں ممالک میں اعتمادسازی سے متعلق امور زیر غور آئیں۔ وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کاکہناتھا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی حمایت کرتا ہے اوراس بات کاخواہاں ہے کہ افغانستان میں عوام کی نمائندہ حکومت کے قیام کیلئے راہ ہموارہو۔ ہیلری کلنٹن کاکہناتھا کہ پاکستان اورامریکہ دونوں مل کرافغانستان کے مسئلے کاحل ڈھونڈرہے ہیں۔