27 جون 2011
وقت اشاعت: 21:15
جنوبی وزیرستان ، دو ڈرون حملوں میں 21 افراد ہلاک
اے آر وائی - وانا : جنوبی وزیرستان کے علاقوں سراخورہ اور مندوئی میں الگ الگ دو ڈرون حملوں میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کا علم نہیں ہو سکا کہ ان کا کس ملک سے تعلق تھا ۔
اطلاعات کے مطابق امریکی جاوس طیاروں نے پہلا حملہ سرا خورہ کے علاقے میں کیا جہاں ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کیے گئے جن میں چھ افراد ہلاک ہوئے ۔ دوسرا حملہ مندوئی کے علاقے میں کیا گیا جہاں ایک گھر پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر میں موجود15 افراد ہلاک ہو گئے ۔
واقع کے بعد مقامی افراد نے علاقے کو گھیر لیا اور ہلاک ہونے والے افراد کو گھر کے ملبے سے نکالا ۔ فوری طور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند تھے یا عام لوگ اور ان کا تعلق پاکستان سے تھا یہ وہ غیر ملکی تھے ۔