27 جون 2011
وقت اشاعت: 20:39
اسلام آباد اور راولپنڈی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
اے آر وائی - اسلام آباد : اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانولہ ، لاہور ،سرگودھا ، فیصل آباد ،مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، کوہاٹ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
آج اسلام آباد کا درجہ حرارت زیادہ سے 35 اور کم از کم 33 ریکارڈ کیا گیا ،لاہور 32 اور34،کراچی 32اور 34 ریکارڈ کیا گیا ۔پشاور کا درجہ حرارت 39 اور41 جبکہ کوئٹہ کا درجہ حرارت 38 اور40سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔