تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 20:30

رحمن ملک سے سیکرٹری خارجہ اور وائس نیول چیف کی ملاقات

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیرداخلہ رحمان ملک سے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر، وائس چیف آف نیول اسٹاف آصف سندھیلہ اور سوڈان کے سبکدوش ہونے والے سفیر عمرموسیٰ نے ملاقات کی .



سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے وزیر کو پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس سے پہلے وائس ایڈمرل آصف سندھیلہ نے رحمان ملک سے ملاقات کرکے انہیں پی این ایس مہران واقعے کے متعلق بات چیت کی۔ سوڈان کے سفیر محمد عمر موسیٰ نے وزیرداخلہ سے الوادعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.