28 جون 2011
وقت اشاعت: 3:16
ایران میں دس روزہ میزائل مشقوں کا آغاز
جنگ نیوز -
تہران . . .. . . . ایران میں دس روزہ میزائل مشقوں کا آغاز ہو گیا۔ایرانی فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دشمن کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ایرانی ٹیلی وڑن کے مطابق میزائل مشقوں میں پاسداران انقلاب حصہ لے رہے ہیں۔ سرکاری ٹیلی وژن نے میزائل مشقوں کی وڈیو بھی دکھائی۔ایرانی فوج کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے ٹیلی وژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس روزہ میزائل مشقوں میں ،طویل ،درمیانے اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حصہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میزائل مشقیں خطے کے ملکوں کے لیے امن اور دوستی کا پیغام ہے ۔