28 جون 2011
وقت اشاعت: 3:16
لیبیا نے معمر قذافی کے وارنٹ گرفتاری مسترد کردیے
جنگ نیوز -
طرابلس. . . ... . .. لیبیا نے عالمی عدالت کی جانب سے معمر قذافی کے وارنٹ گرفتاری مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس عدالت کی قانونی حیثیت تسلیم نہیں کرتا۔لیبیا کے وزیر انصاف محمد القمودی نے طرابلس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک عالمی عدالت انصاف کے فیصلے تسلیم نہیں کرتا کیونکہ یہ عدالت تیسری دنیا کے رہنماؤں پر مقدمہ چلانے کے لیے مغربی ممالک کا آلہ کار بنی ہوئی ہے۔وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ انقلابی رہنما معمر قذافی اور ان کے بیٹے کے پاس لیبیا کی حکومت میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں لہٰذا ان کا عالمی عدالت انصاف کے الزامات سے کوئی تعلق نہیں۔عالمی عدالت انصاف نے پیر کو معمر قذافی ،ان کے بیٹے سیف الاسلام اور انٹیلی جنس چیف عبداللہ السنوسی پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔