تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 3:27

دہشت گردی کے خلاف تہران کی کانفرنس مضحکہ خیز ہے،امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . .. .. . . . .امریکا نے دہشت گردی کے خلاف تہران میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کو مضحکہ خیز قراردیا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ایران میں کانفرنس مضحکہ خیزہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ بات ایک مذاق معلوم ہوتی ہے کہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک دہشت گردی کے خلاف کانفرنس کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کے دہشت گرد گروپوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے جو خطے میں امن اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔وکٹوریہ نو لینڈ کا کہنا تھا کہ خطے میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر کوئی تعمیری کردار اداکرنے کے بجائے ایرانی حکومت منفی کردار ادا کر رہی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.