28 جون 2011
وقت اشاعت: 3:27
ٹنڈو الہ یار:بھارت سے رہا ہونے والے ماہی گیر کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال
جنگ نیوز -
ٹنڈو الہ یار. . . . . . . . . .بھارتی جیل سے رہا ہوکر وطن پہنچنے والے پانچ ماہی گیروں میں سے ایک کا تعلق ٹنڈو الہ یار سے ہے جس کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔گزشتہ دس ماہ سے بھارتی جیل میں قید ماہی گیر عمیر بلوچ کا تعلق ٹنڈو الہ یار کے علاقے زرداری کالونی سے ہے۔عمیر بلوچ کی واپسی پر اہل محلہ اور ورثا نے اس پر پھول نچھاور کئے جبکہ نوجوانوں نے روایتی بلوچ رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔بھارتی جیل سے رہا ہوکر واپس گھر پہنچنے پر عمیر کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اتنے وقت کے بعد اپنے بیٹے کوپاکر بہت خوش ہیں۔