28 جون 2011
وقت اشاعت: 3:27
لاہور:اقبال ٹاوٴن میں صارف اورلیسکو اہلکاروں کے درمیان جھگڑا
جنگ نیوز -
لاہور. . . . .. . .لاہورکے علاقے علامہ اقبال ٹاوٴن میں نادہندہ صارف اور لیسکو اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ۔فریقین نے ایک دوسرے پر تشدد اور بدتمیزی کے الزامات لگائے،بعد میں لیسکو حکام نے صارف کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرا دیا ۔صارف طیب نظامی نے الزام عائدکیا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بجلی بل کی قسطیں کرانے لیسکو آفس گیا جہاں لیسکو اہلکاروں نے ان سے بدتمیزی کی اورتشدد کرکے کمرے میں بند کردیا۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے آ کر ان کی جان چھڑائی۔دوسری جانب لیسکو حکام کا موٴقف ہے کہ نادہندہ صارف نے کنکشن منقطع ہونے کے باوجود ڈائرکٹ تاریں لگا رکھی تھیں،چوری پکڑی جانے پر انہوں نے لیسکو آفس پر دھاوا بول دیا اور الٹا پولیس کو درخواست دے دی،بعدمیں پولیس نے فریقین میں معاملہ رفع دفع کرا دیا ۔تاہم لیسکو حکام کی درخواست پر صارف کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔